• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ممکنہ برسات کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شکایتی سیل 29 فروری تا 3 مارچ تک امکانی برسات کے پیش نظر 24 گھنٹے کام کرے گا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم رین ایمرجنسی سیل کی سربراہی چیف منسٹر پبلک کمپلینٹ سیل (919) کے سربراہ ریاض وسان کریں گے، ایمرجنسی سیل کا کام متاثرہ اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے فوری رابطہ قائم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ڈی سیز روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹے رپورٹ جمع کرانے کے پابندی ہوں گے، رپورٹ کا مقصد فوراً پرنسپل سیکریٹری کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سندھ تک معلومات کی رسائی یقینی بنانا ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نے رین ایمرجنسی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سیکشن آفیسرز اپنے متعلقہ عملے کے ہمراہ ایمرجنسی سیل میں ڈیوٹی دیں گے، ڈپٹی سیکرٹری قاسم اکبر نیمائی کی نگرانی میں عملہ اپنی ڈیوٹی دو شفٹوں میں سرانجام دے گا۔

اعلامیہ کے مطابق افسران اپنے دفاتر میں عملے کے ساتھ ڈیوٹی اوقات کے دوران موجود رہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں امکانی برسات سے متعلق محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

بلوچستان میں بارشوں و سیلاب کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں تمام پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، پیشگی اقدامات کا مقصد جانی و مالی نقصان سے بچنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی سینٹر مخدوش و خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کے مکینوں کو انتباہ جاری کریں۔

قومی خبریں سے مزید