• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی، امریکی اراکینِ کانگریس کا انتظامیہ کو خط

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر امریکی اراکینِ کانگریس نے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔

خط 30 سے زائد امریکی اراکینِ کانگریس کی طرف سے لکھا گیا ہے۔

خط میں انتخابی تشدد، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر مبینہ پابندیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

امریکی اراکینِ کانگریس کے خط میں انتخابی مداخلت کی شفاف تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام پر زور دیں کہ زیرِ حراست سیاسی افراد کو رہا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید