• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

سرفراز بگٹی کو پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صادق عمرانی کے مطابق سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز رکنِ اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پریذائیڈنگ افسر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے نومنتخب رکن میر سرفراز بگٹی سے اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا تھا۔

سرفراز بگٹی 8 فروری 2024ء کو دوسری بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے، اس سےقبل وہ 2013ء میں رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سرفراز بگٹی 2019ء میں سینیٹر بھی منتخب ہوئے تھے۔

سرفراز بگٹی صوبائی وزیرِ داخلہ اور نگراں وفاقی وزیرِ داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید