مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے عمر ایوب کے ایوان میں خطاب کے دوران اسد قیصر سے گفتگو کی۔
حنیف عباسی اپنی نشست سے اٹھ کر اسد قیصر کے پاس گئے اور انہوں نے سابق اسپیکر کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان سے بھی گفتگو کی۔
اس دوران عطا تارڑ اور بیرسٹر گوہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تو حنیف عباسی نے ن لیگی رہنما کو پیچھے کردیا۔
حنیف عباسی اور اسد قیصر کی بات چیت کے بعد عطا تارڑ سے گفتگو ہوئی، جس کے بعد ن لیگی رہنما نے اپنے اراکین کو نشستوں پر بھیج دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے عمر ایوب کی نشست کے سامنے سے احتجاج ختم کردیا اور اپنی نشستوں پر واپس بیٹھ گئے۔
اس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے اراکین بھی نشستوں پر بیٹھ گئے۔