تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ آئین کی بالادستی کی بات کا ردعمل ہے، پولیس کا چھاپہ انتخابی دھاندلی کےحقائق بیان کرنے پر ردعمل ہے، آئین قومی اسمبلی فلور پر تقاریر کو آئینی تحفظ فراہم کرتا ہے۔
تحریک انصاف کے مطابق منتخب کردہ نمائندے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا پارلیمان کی توہین ہے، الیکشن کمیشن متعصب رویے سے قانون پامال کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کا فوری نوٹس لیا جائے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری انجام دینے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے، محمود اچکزئی کے گھر چھاپےکے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔