استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے صدر مملکت کے الیکشن میں حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملک کو جن چینلنجز کا سامنا ہے، کوئی ایک شخص یا پارٹی اکیلے نہیں نمٹ سکتی۔
آئی پی پی سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر بننے سے ملک میں مفاہمتی پالیسی کو فروغ ملے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اتحادیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو مسائل سے نکالے گی۔
خیال رہے کہ صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہوگا جس کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔
صدر کے انتخاب کےلیے آصف علی زرداری حکمراں اتحاد جبکہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن کے نامزد امیدوار ہیں۔