سندھ ہائی کورٹ میں پولیس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
عدالت عالیہ سندھ میں پی ایس ایل کے دوران کراچی کے سر شاہ سلیمان روڈ کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے مشترکہ جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروایا اور کہا کہ پی ایس ایل کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ بند نہیں ہوگا۔
پولیس نے اپنے جواب میں بتایا کہ ٹیموں کی آمد اور واپسی کے وقت ایک ایک گھنٹے کے لیے سڑک بند کریں گے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں کا تو آپ کو بھی خیال ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح عدالتوں کا بھی مذاق اڑتا ہے، ہم ٹریفک پولیس کے جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عوام متاثر نہ ہوں۔
عدالت نے انڈس یونیورسٹی انتظامیہ سے بھی پولیس کو تعاون کی ہدایت کردی۔
عدالت عالیہ سندھ میں انڈس یونیورسٹی اور سپر مارکیٹ کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔