• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری کی سڑکوں کی کار پیٹنگ، سکیورٹی کیمروں میں اضافے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری عارف حسن شاہ کی قیادت میں ایگزیکٹو کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر سے ملاقات کی ، اس موقع پر صدر و سیکرٹری نے کچہری کی تمام سڑکوں کی کار پیٹنگ، پلانٹیشن،واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ کی اپ گریڈیشن،سکیورٹی کیمروں میں اضافے ،صفائی کے نظام میں بہتری ، سٹریٹ لائٹس ،کچہری میں بھکاریوں پر پابندی سمیت دیگر مطالبات پیش کئے ،ڈپٹی کمشنر نے تمام مطالبات سنے اور تسلیم کرتے ہوئے جلد ان پر عمل کا یقین دلایا ،ملاقات میں نائب صدر افتخار احمد قریشی، جوائنٹ سیکرٹری حفظہ رحمنٰ،لائبریری سیکرٹری اظہر حسن شاہ،فنانس سیکرٹری مس راحیلہ اور ممبران ایگزیکٹو ندیم الدین قریشی،مس عرفہ،عبدالرحمنٰ خاکوانی اور حسنین شاہ شریک تھے۔