• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر: رہائشی عمارت زمین میں دھنسنے لگی، مخدوش قرار

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں رہائشی عمارت زمین میں دھنسنے لگی، گراؤنڈ فلور کے فلیٹوں کی کھڑکیاں اور گیلریز ٹوٹ گئیں، 3 عمارتوں پر مشتمل کمپلیکس کا بلاک سی اور ڈی زیادہ متاثر ہوا۔

بلاک 10 میں واقع رہائشی عمارت مخدوش قرار دے دی گئی، گراؤنڈ پلس فور کی عمارت زمین میں دھنسنے لگی ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں بلاکس میں 60 فلیٹس اور300قریب افراد رہائش پذیر ہیں،پولیس،ریسکیو کا عملہ اور مقامی انتظامیہ متاثرہ بلڈنگ پہنچ گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم عمارت کے معائنے کے لیے موجود ہے اور عمارت مخدوش قرار دے کر خالی کرانا شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید