• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ہماری سالمیت و خودمختاری پر حملہ کیا ہے: قطر

فوٹو: سوشل میڈیا - ماجد محمد الأنصاري، ترجمان قطری وزارتِ خارجہ
فوٹو: سوشل میڈیا - ماجد محمد الأنصاري، ترجمان قطری وزارتِ خارجہ

قطری وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر ہوئے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ہماری سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

قطری وزارتِ خارجہ کے مطابق اسرائیل کا مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کے شر انگیز حملے نے عوام اور قطر میں مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی تحقیقات جاری ہے، مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آج دوحہ میں اسرائیلی نے بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہو گئے۔


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری کے دوران غزہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر غور کے لیے حماس رہنماؤں کا اجلاس جاری تھا۔

اجلاس میں حماس کے 5 سینئر رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ، زاہر جبارین، محمد درویش اور ابو مرزوق موجود تھے۔

ایک اسرائیلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے سے پہلے امریکا کو اطلاع دی گئی تھی، امریکا نے حماس رہنماؤں پر حملے میں مدد فراہم کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید