• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح ہوگیا اسرائیل جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ نہیں، ترکیہ

ترکیہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ردعمل دیا اور کہا کہ واضح ہوگیا کہ اسرائیلی جنگ کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل جنگ ختم کرنے کے کسی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ’جنگ بندی کی بات چیت جاری ہونے کے دوران حماس کے مذاکراتی وفد کو نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کا مقصد امن تک پہنچنا نہیں بلکہ جنگ کو جاری رکھنا ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل نے خطے میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی اور دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اپنا لیا ہے۔‘

بین الاقوامی خبریں سے مزید