• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلاسیلابی ریلہ سکھر بیراج میں 9 جولائی کو داخل ہوگا

Sukkur Flood Situation At Sukkur Barragealert Issue
چترال میں تباہی مچانےکےبعد بالائی علاقوں سےپہلا سیلابی ریلہ سکھر بیراج میں 9 جولائی کو داخل ہوگا، محکمہ آبپاشی نے ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق اس وقت چشمہ بیراج سے 3لاکھ کیوسک پانی گذررہا ہے،ادھرسکھر اور گدو بیراج میں سیلابی صورتحال ہے،ہنگامی حالات کے پیش نظرمحکمہ آبپاشی نےہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سکھر بیراج کےانچارج کنٹرول روم عبدالعزیزسومرو کےمطابق سیکریٹری آبپاشی سندھ ظہیرحیدر شاہ نے سکھر اور گدو بیراج کےتمام افسران کو ہدایات دی ہےکہ وہ عید کے موقع پر اپنے ہیڈ کواٹر میں موجود رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔
تازہ ترین