• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے پشاور میں ملاقات


وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، عطا تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو حالیہ بارشوں اور برف باری کے نقصانات، امداد و بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں و برف باری سے 40 افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کےورثاء کو 20، 20 لاکھ زخمیوں کو5، 5 لاکھ روپے دیےجارہے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ تباہ گھروں کے مالکان کو7 لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ گھروں کے مالکان 3 اعشاریہ 5 لاکھ روپے دے رہےہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرہ گھروں کےمکینوں کو آئندہ 5 روز میں امدادی رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید