مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں بننے والے نئے حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔
گزشتہ روز مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد حکمران اتحاد کے قومی اسمبلی میں ارکان کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی۔
حکومتی اتحاد مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ (ق) اور استحکام پاکستان پارٹی پر مشتمل ہے۔
قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی مجموعی تعداد 123 تک پہنچ گئی جبکہ پیپلز پارٹی 73، ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5 اور آئی پی پی 4 نشستوں کے ساتھ حکمران اتحاد کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کےلیے 224 ارکان درکار ہوتے ہیں۔