• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہرہ مند تنگی کا شیری رحمان اور نیئر بخاری پر اپنے خلاف سازش کا الزام

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سینیٹر شیری رحمان اور نیئر بخاری پر اپنے خلاف سازش کرنے کا الزام لگادیا۔ 

سینیٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں بہرہ مند تنگی نے پیپلز پارٹی کے مذکورہ رہنماؤں کو پارٹی رکنیت معطل کروانے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

بہرہ مند تنگی کا کہنا تھا کہ سینیٹر دلاور خان کی الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد پر پیپلز پارٹی کی قیادت کو مس گائیڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شوکاز نوٹس دے کر بنیادی رکنیت معطل کی گئی۔

بہرہ مند تنگی نے ناراضی کے باوجود صدارتی انتخاب کےلیے آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ پارٹی قیادت کی امانت ہے۔

قومی خبریں سے مزید