• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرمعیاری جیولین سے ٹریننگ، ارشد ندیم کو انجری کا خطرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے7 ، 8 برسوں سے عالمی معیار کی جیولین نہیں ملی ۔ انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ کی جیولین کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اولمپکس کیلئے مقامی جیولین کے ساتھ ٹریننگ کر رہا ہوں، غیر معیاری جیولین سے انجری کا خطرہ ہے۔ جمعرات کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مقامی جیولین سے ٹریننگ اور باہر جا کر انٹر نیشنل جیولین سے مقابلے میں شرکت کریںتو کارکردگی میں فرق آتا ہے۔ ورلڈ لیول کی جیولین 7 سے 8 لاکھ روپے کی آتی ہے، عالمی مقابلوں کے لیے کم از کم 5 ، 6 جیولین ہونی چاہئیں ۔

اسپورٹس سے مزید