کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو فیصل آباد میں لاہور اور کراچی کے درمیان ہو گا۔ بدھ کو کراچی نے عمیمہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت راولپنڈی کو 22 رنز سے ہرادیا۔کراچی نے 167 رنز اسکور کیے۔ کپتان عمیمہ سہیل نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ ردا اسلم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 145 رنز بناسکی۔ پلیئر آ ف دی میچ عمیمہ سہیل نے34 رنز دے کر 4 اور ماہم منظور نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پشاورنے ملتان کو 4 رنز سے شکست دیدی۔ پشاور نے 110 رنز بنائے۔ نورالایمان نے 15 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان کی ٹیم 106رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواد کلب گراؤنڈ میں لاہور نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔کوئٹہ 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نورین یعقوب اور عائشہ بلال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔لاہور نے ایک وکٹ پر اسکور پورا کرلیا۔ دعا ماجد نے 52 رنز بنائے۔