کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 56 واں کانگریس اجلاس جمعرات کو راولپنڈی میں ہوگا۔ سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق ایجنڈا میں فیڈریشن کے گذشتہ اجلاس کی توثیق، کارکردگی رپورٹ، اسپورٹس ایونٹس، سالانہ بجٹ کی منظوری سمیت آڈیٹرز کے تقرر اور دیگر اہم معاملات کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔