• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویزہ کا انتظار، عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گز رتے وقت کے ساتھ ساتھ محمد عامر کی آئر لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ پاکستان نے اگلے چھ دن میں پانچ میچ کھیلنا ہیں۔ بدھ کو پاکستانی ٹیم آئر لینڈ سے انگلینڈ پہنچ جائے گی۔ آئرلینڈ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے طویل فلائٹ کے بعد بدھ کو آرام کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود آل راؤنڈر شاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 مئی کو کھیلا جائے گا ۔ جمعرات کو پاکستانی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کو بدستور آئرش ویزے کا انتظار ہے۔ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو بھی تاخیر سے ویزہ ملا تھا لیکن وہ ٹیم کے ساتھ روانہ ہوگئے تھے۔ عامر انگلینڈ کے مستقل رہائشی ہیں۔ انہوں نے ویزے کیلئے ٹیم کے ساتھ درخواست دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ویزہ جاری نہ ہونے پر پی سی بی ہیڈکوارٹرمیں مایوسی ہے۔ اسے ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔ جمعرات تک ویزہ جاری نہ ہوا تو وہ انگلینڈ میں ٹیم جوائن کرینگے۔ تاہم کہا جارہا ہے کہ آئرلینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنے فارن آفس سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے لئے آئر لینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔پال اسٹرلنگ (کپتان)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ، اورکریگ ینگ۔

اسپورٹس سے مزید