• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ کے فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم نے13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان نے ملائیشیا کو 2-1سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ جمعے کو پاکستان آخری لیگ میچ نیوزی لینڈ سے ہو گا، پاکستان نے اس سے قبل 2011میں ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا، بدھ کو ملائیشیا میں گروپ میچ میں دو گول کے خسارے کے بعدپاکستانی ٹیم نے شان دار کم بیک کیا۔ پاکستان نے نئے گول کیپر منیب الرحمن کو آزمایا مگر وہ بہترکار کردگی نہ دکھاسکے جس کے بعد تجربے کار گول کیپر عبد اللہ اشتیاق خان کو میدان میں اتارا گیا، انہوں نے اگلے دو کوارٹر میں تین یقینی گول بچائے۔کینیڈا نے5ویں منٹ میں سین ڈیوس اور17ویں منٹ میں ہربیر سدھو کی مدد سے2فیلڈ گول اسکور کرکے اپنی برتری قائم کی، پاکستان کی جانب سے دو منٹ میں دو گول بناکر محمد ابوبکر نے برتری کا خاتمہ کردیا۔ تیسرے کواٹر کے36ویں منٹ میں ارشد لیاقت، 44 ویں منٹ میں رانا وحید اشرف اور45ویں منٹ میں غضنفر علی نے گول اسکور کرکے پاکستان کی برتری کو مستحکم بنایا۔ کینیڈا کیلئے 45ویں منٹ میں سین ڈیوس اور 50ویں منٹ میں اووجوت بٹر نے فیلڈ گول کیے۔ بدھ کو دیگر میچو ں میں جاپان نے ملائیشیا کو 2-1سے اور نیوزی لینڈ نے کوریا کو4-1سے مات دی۔

اسپورٹس سے مزید