وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچ گئیں۔
نو منتخب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی تقریب حلف برداری آج گورنر ہاؤس میں منعقد کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی گورنر ہاؤس آمد پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن اور سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے تین ججوں کی سپریم کورٹ سمیت مختلف عدالتوں میں تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔
صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، صدر مملکت نے ان کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 (اے) 13 کے تحت دی تھی۔