• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویمن ڈے پر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویمن ڈے کے موقع پر برگد کا پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شیخو پورہ کے درگئی گل فارسٹ پارک پہنچیں، اس دوران سینئر منسٹر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔

پاکستان کی پہلی خواتین کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے برگد کا پودا لگا کر کیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ  کے دوران بتایا گیا کہ ویمن ڈے پر صوبہ بھر میں 6 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، موسم بہار شجر کاری میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، دریاؤں اور درختوں کے کنارے بھی بڑے پیمانے پر شجر کاری ہو گی۔

شجرکاری کی اس مہم میں 2 ہزار طالبات اور خواتین نے بھی پودے لگائے۔

ویمن ڈے کے موقع پر شجرکاری مہم میں خواتین نے بیک وقت 12 ہزار پودے لگا کر منفرد اعزاز اپنے نام کیا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین، طالبات اور اسکاؤٹ بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

اس مہم کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ سینیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکریٹری، سیکرٹریز، کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید