• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس: عالمی یوم خواتین پر شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی یوم خواتین پر سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔ 

قرار داد سحر کامران کی جانب سے پیش کی گئی، جس کے متن کے مطابق یہ قرار داد تاریخ کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 

قرار داد خواتین کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کے واقعات کی مذمت کرتی ہے اور خواتین کے حقوق اور صنفی مساوات قائم  کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

قرارداد خواتین کے لیے تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے برابر کے مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں اور ایسے مستقبل کا مطالبہ کرتے ہیں جہاں خواتین کے لیے ترقی کرنے کے مساوی مواقع ہوں گے۔ 

اس موقع پر خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے قرار داد کثرت رائے سے منظور کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے قرارداد کی مخالفت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ کاش آپ لوگوں نے قرار داد کی مخالفت نہ کی ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کاش آپ لوگوں نے قرارداد پیش کی ہوتی۔

قومی خبریں سے مزید