• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 9: عاقب جاوید نے خراب پرفارمنس کی وجہ بتادی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے9ویں ایڈیشن میں خراب پرفارمنس کی وجہ بتادی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں عاقب جاوید نے کہا کہ ڈرافٹ میں شامل کئی اہم کھلاڑی دستیاب نہیں، ان کی غیرموجودگی ناکامیوں کی ایک وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ پی ایس ایل میں بطور دفاعی چیمپئن ایسی شروعات ہوگی، ناکامی کا سوچ کر کبھی بھی ایونٹ کی شروعات نہیں کی جاتی۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ فخرزمان، حارث رؤف اور راشد خان جیسے کھلاڑی ہمیں ملے، ڈرافٹ میں شامل کئی اہم کھلاڑی ہمیں دستیاب نہیں۔

عاقب جاوید نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی کو پاکستان ٹیم کا کپتان ان کی پرفارمنس پر بنایا گیا، ’کبھی تم تو کبھی میں‘ پی سی بی میں یہی چل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دس دن میں چھ میچز ہارنے کا کوئی جواز نہیں، کچھ میچز میں ہماری ٹیم بہت قریب تک گئی۔

قومی خبریں سے مزید