• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یوم خواتین، غزہ میں 60 ہزار حاملہ عورتیں شدید غذائی قلت کا شکار

کراچی(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں عالم یوم خواتین منایا گیا ، اس موقع پر غزہ میں خواتین کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے ، قطری نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی یوم خواتین کے موقع پر 60ہزار حاملہ خواتین کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، 9ہزار شہید ہوچکیں ۔ انروا کے مطابق روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔انروا نے بتایاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 9 ہزار خواتین شہید ہوچکی ہیں۔اسرائیلی جارحیت سے سب سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر ہورہے ہیں جو سخت موسم میں بے گھر ہونے کے ساتھ ساتھ غذائی قلت کا سامنا کررہے ہیں۔انروا کے مطابق غزہ میں مائیں اپنے خاندان کو خوراک فراہم کرنے کے لیے خود بھوکی رہنے پر مجبور ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید