• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ کے ریاض و جنوبی علاقے پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودیہ کے ریاض و جنوبی علاقے پرحوثیوں کے میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ ،سعودی فضائی دفاع نے ریاض کی جانب داغا گیا کروز میزائل تباہ کردیا،جنوبی شہر الشقیق کی جانب بیلسٹک میزائل بھی روک لیا گیا۔سعودی قیادت میں اتحادی فوج کےحوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر حملے جاری،حوثی میڈیا کا صنعا میں 13 افراد زخمی ہونے کا دعویٰ ،سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت ریاض کی جانب داغا گیا کروز میزائل اور جنوبی شہر الشقیق کی طرف آنے والا بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کردیا۔ سعودی قیادت میں اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض کی جانب میزائل حوثی باغیوں نے داغا تھا، جبکہ جنوبی سعودی عرب کی طرف آنے والے میزائل کا ملبہ گرنے سے کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دوسری جانب حوثی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے التحریر میں بیر ابو شملہ پر حملہ کیا، جس میں آٹھ مکانات اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔
دنیا بھر سے سے مزید