کراچی (نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش میں بدامنی ،مزدوروں کے احتجاج، سیاسی بے یقینی اور بڑھتی پیداواری لاگت کا سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو پہنچاہے اورعالمی برانڈزنے اپنے کروڑوں ڈالرز کے آرڈربھارت منتقل کردیئےہیں جبکہ ویتنام، کمبوڈیا اور انڈونیشیا بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں، ایک صنعتکار کے مطابق یکم نومبر سے بیشتر خریداروں نے نئے آرڈرز روک دیئے ،پہلے سے دیئے گئے بعض آرڈرز منتقل، مؤخر یا منسوخ کردیئے گئے ہیں۔