• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملہ، ایم ایس ایف کے دو اہلکار شہید، عالمی ادارۂ صحت کی مذمت

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی حملے میں ایم ایس ایف کے دو اہلکار شہید ، عالمی ادارۂ صحت کی مذمت، اسرائیل کا مقتولین پر حماس کے عسکری ونگ سے تعلق کا الزام، صہیونی حملوں سے 1700فلسطینی طبی کارکن شہید ہوچکے۔ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا تھا اسرائیلی فوج کو کلینک کے مقام کا علم تھا اور عمارت پر ایم ایس ایف کے نشانات بھی واضح تھے، غزہ شہر میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں طبی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے کلینک میں کام کرنے والے دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ تنظیم کے مطابق اسرائیلی فوج کو کلینک کے مقام کا علم تھا اور عمارت پر ایم ایس ایف کے نشانات بھی واضح تھے۔
دنیا بھر سے سے مزید