کراچی (افضل ندیم ڈوگر )واشنگٹن ایئر پورٹ پر امریکی ایئر کے 2بوئنگ 737ٹیکسی کرتے وقت ٹکرا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر ڈیلس کی پرواز اے اے 638اور شکاگو کی پرواز 2152 اڑان بھرنے کیلئے قطار میں کھڑی تھیں کہ پرواز 638 ہولڈ لائن سے تھوڑا آگے نکل گئی جس سے طیارے کے ایک پر کا سرا ساتھ کھڑے طیارے کے پر سے رگڑ کھا گیا۔ پائلٹس نے دونوں طیاروں کے آپس میں پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تاہم طیارے کے بائیں پر کے سرے کو معمولی نقصان پہنچا اور پر کا ایک ٹکڑا ٹیکسی وے پر گر گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف اے اے نے واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔