پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما شافع حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کو ووٹ دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ امید ہے آصف علی زرداری سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے معیشت کی بہتری کے ذمہ دار ادارے مہنگائی کم کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ صدارتی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوگئے۔
آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مقابلے میں محمود خان اچکزئی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری پاکستان کی تاریخ کے پہلے سویلین صدر ہیں جو دوسری مرتبہ اس عہدے کےلیے منتخب ہوئے۔