20 جون 2001 کو سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے صدر بننے سے مارچ 2024 آصف علی زرداری کے منتخب ہونے کے بعد گزشتہ 23 سال سے عہدہ صدارت صوبہ سندھ کی شخصیات کے پاس ہی رہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری دوسر ی مدت کےلیے صدر منتخب ہوگئے ہیں، یہ پاکستانی تاریخ میں پہلے سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ وہ اس حوالے سے بھی منفرد ہیں کہ وہ دونوں مرتبہ منتخب رکن قومی اسمبلی تھے، وہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پانچویں اور دوسرے بلوچی صدر بھی ہیں، فاروق خان لغاری بھی بلوچ تھے۔
اب تک صدر مملکت رہنے والوں میں 4 کا تعلق پنجاب، 3 کے پی کے، 4 کا سندھ اور ایک شخصیت کا تعلق مشرقی پاکستان سے تھا۔
پاکستانی تاریخ میں 13صدر گزرے ہیں جس میں پانچ فوج سے ایک بیوروکریٹ ایک سابق جج اور دیگر کا تعلق سیاست سے رہا ہے، اس میں فوج سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو ایک سے زائد مرتبہ صدر منتخب ہونے کا موقع ملا۔