• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پی آئی بی سے لاپتہ بچی 3 دن بعد انڈہ موڑ سے مل گئی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ بچی 3 روز بعد مل گئی۔

ایس ایس پی امیر سعود کے مطابق لاپتہ بچی انڈہ موڑ کے قریب سے ملی جسے ملزمان سڑک پر چھوڑ گئے تھے۔

امیر سعود کا کہنا ہے کہ پی آئی بی تفتیشی پولیس 3 روز سے اس کیس پر کام کر رہی تھی۔

واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے اور اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو کون نارتھ کراچی لے گیا تھا اس حوالے سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید