ساہیوال کول پاور پلانٹ کےلیے مہنگا کوئلہ خریدنے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) سے مہنگا کوئلہ خریداری کے معاملے پر تفصیل طلب کی ہے۔
مہنگا کوئلہ خریدنے اور بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے سے متعلق شکایت پر سابق وزیر توانائی کی ہدایت کی روشنی میں پاور ڈویژن نے تفصیل طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق نگراں وزیر توانائی نے کوئلہ سپلائرز کے انتخاب میں غیر شفافیت پر معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر توانائی کے سامنے مہنگا کوئلہ خریداری سے بجلی صارفین پر اضافے بوجھ ڈالنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
حکام سی پی پی اے کے مطابق کوئلے کی خریداری نیپرا گائیڈلائنز کے مطابق ہوتی ہے، ہر ماہ کوئلہ خریداری اور بجلی لاگت نیپرا کو جمع کراتے ہیں۔