• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی۔

بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقاتوں کا دن ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے۔

موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ میڈیا کو آج کوریج کی اجازت نہیں۔

سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور چلی جائیں۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے بے امنی کے خطرے کے باعث اڈیالہ جیل میں فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اڈیالہ جیل میں دو ہفتے کے لیے ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی ہے۔

محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہر قسم کے دوروں، ملاقاتوں اور انٹرویوز پر پابندی عائد ہے۔

اڈیالہ جیل میں پابندی سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید