• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 جون کو پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی جائے گی، مریم اورنگزیب

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

سینٸر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز پر پابندی لگادی جائے گی۔

مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

علاوہ ازیں طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرز بنانے کیلئے تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلائمیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید