• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر عام شہریوں کو مشکلات

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

لاہور میں یوٹیلٹی اسٹورز پر سستی اشیا صرف بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام پر دیے جانے کے باعث عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عام شہری رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث یوٹیلٹی اسٹورز پر آکر خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہیں۔

ایک شہری نے بتایا کہ رمضان سے قبل تمام شہری یوٹیلٹی اسٹورز سے سستی خریداری کر سکتے تھے، اب عام شہریوں کیلئے بغیر رجسٹریشن یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری ختم کردی گئی ہے۔

دوسری جانب یوٹیلٹی اسٹورز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عام شہری رعایتی نرخوں پر اشیا نہیں خرید سکتے، عام شہری معمول کی قیمتوں پر خریداری کرسکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی رعایتی نرخوں پر اشیا کی خریداری کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید