• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی نوٹوں پر ناقص چھپائی کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ـــ فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ـــ فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں پر غلط پرنٹنگ کے معاملے پر وضاحت دے دی۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس غلط پرنٹ شدہ بینک نوٹ الگ کرنے کا مضبوط نظام موجود ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے، تمام کوالٹی چیکس کے باوجود بھی ناقص چھپائی والے نوٹوں میں سے چند نوٹ بینکوں یا عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بیان میں مزید کہا کہ این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو فراہم کیے گئے نوٹوں میں سے صرف 10 ناقص چھپائی والے نوٹ سامنے آئے ہیں، ملک میں پرنٹ ہونے والے اور زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناقص چھپائی والے نوٹوں کی جگہ درست نوٹ ایس بی پی بی ایس سی کے کاؤنٹرز سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بیان میں مزید کہا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعے سے بچنے کے لیے اندرونی کنٹرولز کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید