• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نجی کمپنی کی تیل لائن سے اربوں کی چوری، کالعدم ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے کا انکشاف


سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے کے تیل کی چوری میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں پارکو لائن سے اربوں روپے تیل کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے ٹیرر فنانسنگ کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کیلئے رقم جمع کرنے والےاہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مرکزی ملزم محمد عثمان کو خفیہ اطلاع پر لسبیلہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم پارکو لائن چوری گینگ سے فنڈ جمع کرتا تھا۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی بھر سے کالعدم تنظیموں کو غیرقانونی کارروبار سے فںڈنگ ہوتی ہے۔ گزشتہ پانچ سال میں پارکو لائن سے چوری کے 23 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید