وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان اور کوہاٹ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جبکہ ضلع سوات، ضلع لوئر دیر کے ساتھ ساتھ مالا کنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مظفر آباد، ضلع کرم اور ملحقہ علاقوں، میانوالی اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 8 بجکر 24 منٹ پر آیا، ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 5.3 اور گہرائی 130 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔