جاپان میں ایک بلی کو نہ چھونے کی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس بلی کے حوالے سے مقامی حکام کا ماننا ہے کہ یہ ایک انتہائی زہریلے کیمیکل والے کنٹینر میں گر گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق یہ کیمیکل جِلد میں جلن، سانس لینے میں دشواری اور اندھے پن کا سبب بن سکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے مغربی شہر فوکویاما میں ایک فیکٹری ملازم نے کنٹینر کے پاس بلی کے پاؤں کے پیلے نشانات دیکھے جو جس کے بعد سیکیورٹی کیمروں میں دیکھا گیا کہ بلی وہاں سے بھاگ رہی تھی۔
فیکٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کنٹینر شیٹ سے بند تھا لیکن ہوسکتا ہے کہ بلی نے اس میں جانے کا راستہ بنا لیا ہو۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر کی ماحولیاتی ٹیم نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ ایسی بلی جو کہ غیر معمولی حالت میں دکھے تو اسے نہ چھوا جائے یا ہوسکتا ہے کہ وہ بلی مر بھی گئی ہو۔
رپورٹس کے مطابق اس بلی کو دیکھے جانے پر پولیس کو اطلاع کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔