• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، کولوراڈو میں برفانی طوفان، 4 فٹ برفباری ریکارڈ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کا زور، 4 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔

برفانی طوفان سے ریاست کولوراڈو کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

برفانی طوفان کے سبب ریاست کولوراڈو میں اسکول دفاتر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ 800  سے زائد  پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان کی وجہ سے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران ریاست کنساس کے مختلف علاقوں میں شدید برفانی طوفان کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید