بلوچستان کے شہر حب میں ایرانی پیٹرول لے جانے والی موٹر سائیکل اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ گڈانی موڑ کے قریب پیش آیا، حادثے کے بعد موٹرسائیکل اور کار میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم کار اور موٹر سائیکل مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔