• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم نے 2 مئی کو الیکشن کا انعقاد مسترد کردیا

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم نے 2 مئی کو عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر حزب اختلاف اور کچھ حلقوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ تھا۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں اس سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن میں لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قانونی طور پر برطانیہ میں اگلے انتخابات جنوری 2025ء میں ہونے ہیں تاہم وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ جلد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید