• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے کرکٹ چیئرمینوں کی ملاقات، 3 ملکی سیریز فائنل


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے جنوبی افریقا اور نیوزی کرکٹ بورڈز چیئرمینوں کی ملاقات میں 3 ملکی سیریز فائنل ہوگئی۔

دبئی میں ہونے والے میٹنگ میں پاکستان میں فروری 2025ء میں 3 ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔

آئندہ سال فروری میں پاکستان میں 3 ملکی سیریز ہوگی، جس میں میزبان پاکستان کے ساتھ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی مہمان ٹیمیں شریک ہوں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے چیئرمین جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ لاسن نیڈوو اور نیوزی لیڈ کرکٹ کے چیئرمین راجر ٹوس نے ملاقات کی۔

دونوں بورڈز سربراہوں کی ملاقات میں فیصلہ ہوگیا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کےلیے جنوری کے آخر میں پاکستان آئیں گی۔

اس بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں کئی سال بعد 3 ملکی سیریز کا انعقاد ہوگا، اس حوالے سے جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کا شکریہ ادار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایجنڈے میں شامل ہے، 8 ٹیموں کے اس میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید