• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو پناہ دیدی

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔

آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کھلاڑیوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں محفوظ ہیں اور یہاں رہ سکتی ہیں۔

جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔

یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026ء کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔

آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ 5 کھلاڑیوں نے مدد طلب کی تھی، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھی ایرانی ویمن فٹ بالرز کو محفوظ جگہ فراہم کرنے پر زور دیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ویمن ایشیا کپ میں ایرانی ویمن فٹبالرز نے قومی ترانہ نہیں پڑھا تھا، قومی ترانہ نہ پڑھنے پر ایرانی ویمن فٹ بالرز کو وار ٹائم ٹریٹرز قرار دیا گیا تھا، ایرانی ویمن فٹ بالرز کو خدشہ تھا کہ وطن واپسی پر اِنہیں قید یا قتل کر دیا جائےگا، ایرانی ویمن فٹ بالرز کو رات گئے پناہ کے لیے آسٹریلوی ویزے جاری کیے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید