• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدھو بالا کی زندگی پر بننے والی فلم کون ڈائریکٹ کرے گا؟

بالی ووڈ کی عہد ساز اور خوبصورت ترین اداکارہ مدھو بالا (ممتاز جہاں بیگم دہلوی مرحومہ) کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیاں بلآخر اس وقت ختم ہوگئیں جب فلم کےلیے ہدایتکارہ جسمیت کے رین دستیاب ہوگئیں۔

یاد رہے کہ جسمیت نے 2022 میں فلم ڈارلنگ کو ڈائریکٹ کیا جس میں مرکزی رول عالیہ بھٹ نے ادا کیا تھا۔ 

اس حوالے سے جسمیت نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ ڈیٹ شیئر کی۔ 

واضح رہے کہ یہ فلم سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کرے گی، کمپنی نے جمعہ کو خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑی خوشی کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ عہد ساز اداکارہ جو کہ متانت، وقار اور صلاحیتوں کا مظہر تھیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انکی زندگی پر مبنی فلم پروڈیوس کریں گے۔ 

ہدایتکارہ جسمیت نے بھی اسی پوسٹر کو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ حیرت انگیز لوگوں کے ساتھ ایک دلچسپ نیا سفر شروع کرتے ہیں، تاہم انہوں نے پروجیکٹ کے حوالے سے کسی اداکار کے بارے میں نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 میں وینس آف دی ایسٹ کے نام سے مشہور مدھو بالا کی بہن مدھر برج بھوشن نے ان افراد کو خبر دار کیا تھا جو لوگ انکی مرحومہ بہن کی زندگی پر ان کی اجازت کے بغیر پروجیکٹ شروع کرنا چاہ رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو قانونی ایکشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

بھارتی فلمی تاریخ کی انتہائی آئیکونک اداکارہ نے 1950 اور 1960 کے عشرے میں کئی کامیاب فلمیں کیں جن میں محل، نرالا، ترانہ، کالا پانی، ہاؤڑا برج، چلتی کا نام گاڑی اور مغل اعظم شامل ہیں۔ وہ  23 فروری 1969 کو صرف 36 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید