• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی معاملات پر چیئرمین کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں، ولید اقبال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی معاملات پر چیئرمین کے مؤقف کی تائید کرتا ہوں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ولید اقبال نے کہا کہ 8 فروری کو بڑی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعت سے اتحاد کیا گیا۔

ولید اقبال نے مزید کہا کہ پُرامید ہیں کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں سے متعلق ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔

قومی خبریں سے مزید