• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: خیبر پختونخوا سے کتنے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کےلیے 10 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

ای سی پی کے مطابق اعظم سواتی، قاضی انور ایڈووکیٹ و دیگر نے ٹیکنوکریٹ کےلیے کاغذات جمع کیے۔

7 جنرل نشستوں کےلیے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔ مراد سعید اور دیگر 24 امیدواروں نے جنرل نشست کےلیے کاغذات جمع کروائے۔

خواتین کی 2 نشستوں کےلیے اب تک 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ 

مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، سیدہ طاہرہ بخاری نے کاغذات جمع کروائے۔ روبینہ خالد، شازیہ اور حامدہ شاہد نے بھی کاغذات جمع کروائے۔

قومی خبریں سے مزید