• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی شرح میں اضافہ شرمناک اور فکر انگیز ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو  

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرائم کی شرح میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کر کے شیخوپورہ اور فیصل آباد میں جرائم کنٹرول نہ ہونے پر متعلقہ افسران کی سرزنش کی۔

 اُنہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سی سی ڈی سے تعاون کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جرائم کی شرح میں اضافہ شرمناک اور فکر انگیز ہے، پنجاب کو جرائم سے پاک کیا، اب سُستی کی گنجائش نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس کو ہر قسم کی مداخلت سے پاک کر دیا، اب ڈیلیور کر کے دکھانا ہو گا، پچھلے دور میں سیاسی وابستگیوں سے تعیناتیاں ہوتی تھیں، اب سیاسی مداخلت صفر ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ گلبرگ میں گاڑی کی بیٹری چوری ہونے کی ویڈیو شرمناک ہے، گجرات میں بس روک کر بیگ چھینے گئے، صوبے بھر میں سیف سٹی قائم ہونے کے باوجود جرائم سر زد ہونا قابلِ فکر ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے واقعات کے اعداد و شمار دیکھ کر شرم آتی ہے، اسپیڈو بس کے کنڈیکٹر نے بچی کو مارا، اگر قانون کا خوف ہو تو ایسے واقعات نہیں ہو سکتے۔

قومی خبریں سے مزید