• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کیلئے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردیے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔

محسن نقوی نے سینیٹ الیکشن کے لیے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 2 کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، مسلم لیگ ق کے شافع حسین اور ن لیگ کے خواجہ عمران نذیر ان کے تائید کنندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دوسرے کاغذات نامزدگی میں پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی تجویز کنندہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید